اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، دو سے لیکر ستائیس اکتوبر تک واشنگٹن پوسٹ اور اے بی سی کے مشترکہ سروے سے معلوم ہوا ہے کہ ہلیری کلنٹن کو سینتالیس فیصد ووٹ حاصل ہوں گے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کو پینتالیس فیصد رائے دہندگان کا اعتماد حاصل ہو گا۔
ریئل کلیئر پالیٹکس کے مطابق، آر سی پی مرکز کے توسط سے انجام دئے گئے سروے میں بتایا گیا ہے کہ ہلیری کلنٹن کو سینتالیس اعشاریہ ایک فیصد جبکہ ری پبلیکن پارٹی کے امیدوار کو بیالیس اعشاریہ پانچ فیصد ووٹ ملیں گے تاہم لاس اینجلس ٹائمز اور یو ایس سی ٹریکنگ تحقیقاتی مرکز کے مشترکہ سروے میں ٹرمپ کی کامیابی کا امکان پیش کیا گیا ہے۔ اس سروے میں بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ کو کل ووٹوں کا چھیالیس فیصد حصہ جبکہ ہلری کلنٹن کو چوالیس فیصد حصہ حاصل ہوگا۔
ادھر روئٹرز ایپسس کی مشترکہ کاوش میں بتایا گیا ہے کہ اوہائیو، ایریزونا، جارجیا اور ٹیکساس میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کو برتری حاصل ہے۔
یاد رہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات آٹھ نومبر سنہ دو ہزار سولہ کو منعقد کئے جائیں گے۔
.......
/169